چاغی ضلع کو دو دھڑوں میں تقسیم کرنا دور ، ایک انچ زمین بھی جدا ہونے نہیں دی جائے گی ،پرنس حاجی محمد جان کشانی

جمعرات 27 نومبر 2014 15:06

چا غی ( اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 27نومبر 2014ء ) چاغی ضلع کو دو دھڑوں میں تقسیم کرنا دور کی بات ہے ایک انچ زمین بھی جدا ہونے نہیں دی جائے گی چاغی کو دو جگہوں میں تقسیم کرنے والوں کا یہ سپنا پورا نہیں ہو گا ان خیالات کا اظہار تحریک انصاف بلوچستان کے صوبائی رہنما ممتاز ، قبائلی شخصیت پرنس حاجی محمد جان کشانی دا لبندین کے سینئر صحافیوں سے خصو صی گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ چاغی کو دودھڑوں میں تقسیم کرنے والوں نے جو افواہ پھیلا دی ہے یہ انکی بھول ہے چاغی کو اگر تقسیم کرنے کوشش بھی کی گئی تو عوام کا ایک سونامی میدان میں آئے گا اس سونامی کو روکنا کسی کے بس میں نہیں ہوگا انہوں نے کہا ہے کہ ضلع چاغی میں آباد تمام عوام ایک خاندان ہے اس خاندان کو ایک دوسرے سے الگ کرنا ایک انتہائی ناقابل برداشت اقدام ہے جس نے بھی چاغی کو جدا کرنے کا سوچ رکھا ہے وہ چاغی عوام کا دوست نہیں دشمن ہے ضلع کی عوام کو ایک دوسرے سے جدا کرنا ناقابل برداشت عمل ہے انہوں نے کہا ضلع چاغی کے ساتھ اس وقت دو سر حدی باڈرز منسلک ہے خصو صا ایران زیروپوائنٹ تفتان اور سیندک پروجیکٹ میں چاغی کے سینکڑوں بے روزگار نوجوان بر سر روزگار ہے اگر ضلع جدا ہوا تو یہ تمام لوگ بے روزگار ہوجائینگے اور راہداری کی بھی مشکلات پیدا ہونگی انہوں نے مزید کہا ہے کہ تحریک انصاف اس اقدام کو یکسر مسترد کرتی ہے اور اس غیر تصدیق شدہ اقدام کی شدید الفاظ میں مذمت کرتی ہے اور کسی صورت میں چاغی ضلع کو دو دھڑوں میں تقسیم ہونے نہیں دیگا۔

(جاری ہے)