جماعت اسلامی پاکستان کااجتماع عام قومی اُمنگوں کاترجمان اوراسلامی انقلاب کی جدوجہدکاسنگ میل تھا،بشیر احمدماندائی

جمعرات 27 نومبر 2014 15:05

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 27نومبر 2014ء) جماعت اسلامی کے صوبائی جنرل سیکرٹری بشیر احمدماندائی نے کہاکہ جماعت اسلامی پاکستان کااجتماع عام قومی اُمنگوں کاترجمان اوراسلامی انقلاب کی جدوجہدکاسنگ میل تھااس اجتماع عام میں کراچی سے گلگت ،گوادر سے چمن تک لاکھوں مردوخواتین بالخصوص جوان اوربچوں کی کثیرتعدادمیں شرکت نے جماعت اسلامی اوراس کے قائد سراج الحق کی قیادت پراپنے بھرپوراعتمادکااظہارکیاہے اجتماع عام میں 60 ممالک کے وفوداورتحریک اسلامی کے ذمہ داران وقائدین کے علاوہ اقلیتی نمائندوں کی بھرپورشرکت نے یہ ثابت کردیاہے کہ جماعت اسلامی واحدجماعت ہے جونہ صرف پاکستان اوراُمت مسلمہ بلکہ دنیابھرکے انسانوں کے لیے حصولِ رحمت کے عظیم الشان پیغام کوعام کرنے کے لیے کوشاں ہے اجتماعِ عام کے کیے گئے انعقاداپنی وسعتِ داماں کے باوجودنہ کافی رہے اس کے باوجودشرکاء میں کسی کے ماتھے پرشکن تک نہ آئی بلوچستان سے بھی ہزاروں کی تعدادمیں مردوزن ونوجوان شریک ہوئے جماعت اسلامی تمام شرکاء اقلیتی برادری علمائے کرام اور عوام الناس کے مشکور ہیں جنہوں نے اسلامی پاکستان کی جدوجہد میں جماعت اسلامی کا ساتھ دیا۔

(جاری ہے)

متعلقہ عنوان :