چین‘ کوئلے کی کان میں دھماکہ‘ 11 کان کن ہلاک

جمعرات 27 نومبر 2014 14:24

بیجنگ(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 27نومبر 2014ء) چین میں کوئلے کی کان میں دھماکے کے باعث گیارہ کان کن ہلاک ہوگئے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق حادثہ بان کاؤنٹی کے قصبہ سونگھی میں اس وقت پیش آیا جب متعدد کان کن کام میں مصروف تھے۔

(جاری ہے)

دھماکے کے نتیجے میں گیارہ کان کن ہلاک جبکہ آٹھ فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ دھماکے کی وجوہات جاننے کیلئے تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔