وینزویلا کی سابق رکن پارلیمنٹ ماریا کورینا پر صدر نکولس کے قتل کی سازش میں ملوث ہونے بارے فرد جرم عائد کردی گئی

جمعرات 27 نومبر 2014 14:24

کراکس(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 27نومبر 2014ء) وینزویلا کی سابق رکن پارلیمنٹ ماریا کورینا پر صدر نکولس مادورو کے قتل کی سازش میں ملوث ہونے کے الزام میں فرد جرم عائد کردی گئی۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق قومی سلامتی اور آزادی کیخلاف جرائم کے الزامات میں گذشتہ دس سال سے سزائے قید کاٹنے والی سابق رکن پارلیمنٹ ماریا کورینا پر عدالت نے اب صدر کے قتل کی سازش میں ملوث ہونے بارے بھی فرد جرم عائد کردی۔ حکومتی اتھارٹیز نے ماریا کی جانب سے اپنے بیرون ملک ساتھیوں کو بھیجی گئی متعدد ای میلز پیش کی ہیں جن میں انہوں نے مبینہ طور پر صدر مادورو کے قتل کی منصوبہ بندی کی تھی۔

متعلقہ عنوان :