جنوبی کوریا کے جوہری مذاکراتی نمائندے ہوانگ جون کوک آئندہ ہفتے روس کا تین روزہ دورہ کریں گے

جمعرات 27 نومبر 2014 14:24

سیئول(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 27نومبر 2014ء) جنوبی کوریا کے جوہری مذاکراتی نمائندے آئندہ ہفتے روس کا تین روزہ دورہ کریں گے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق سیئول کی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ جنوبی کوریا کے جوہری مذاکراتی سربراہ ہوانگ جون کوک یکم سے 3 دسمبر تک روس کا دورہ کرکے اپنے ہم منصب مارگولوف سے بات چیت کرکے شمالی کوریا کے جوہری ایشو سے نمٹنے کے علاوہ خطے کی مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال کریں گے۔

(جاری ہے)

بیان میں کہا گیا ہے کہ کوریائی نمائندے شمالی کوریا کے جوہری ایشو سے متعلق ماہرین ودیگر عہدیداروں سے بھی ملاقات کریں گے۔ واضح رہے کہ شمالی کوریا کی جانب سے جوہری مذاکرات پر آمادگی کے بعد جنوبی کوریا کے نمائندے یہ دورہ کررہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :