تحر یک انصا ف کو جلسے کی اجازت دینی ہے یا نہیں، آج حتمی فیصلہ ہوجائیگا، وفاقی وزیر داخلہ

جمعرات 27 نومبر 2014 14:24

تحر یک انصا ف کو جلسے کی اجازت دینی ہے یا نہیں، آج حتمی فیصلہ ہوجائیگا، ..

اسلام آبا د (اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 27نومبر 2014ء ) وفاقی وزیر داخلہ چوہدرینثار علی خان نے کہا ہے کہ آج جمعہ کو فیصلہ کرلیں گے کہ 30 نومبر کوانتظامی حکمت عملی کیاہو گی۔ جلسے کی اجازت دینی ہے یا نہیں، آج حتمی فیصلہ ہوجائیگا،- کسی بھی ناخوشگوارصورتحال کا بھر پورجواب دیا جائیگا، پاکستان دہشتگردی کے خاتمے کے لئے کسی کے آگے تھ نہیں پھیلائے گا پولیس تیس نومبر کے لئے اپنی تیاریاں جاری رکھے پاکستان دہشتگردی کی کسی جنگ میں شامل نہیں حکومت سیکورٹی اداروں کو ہر ممکن سہولیات فراہم کر رہی ہے انیٹلی جنس کی بنیاد پر دہشت گردی کی کارروائیاں نا کام بنائیں۔

30 نومبر کو ضرورت پڑنے پر فوج کو طلب کیا جاسکتا ہے۔ سیکورٹی اداروں کا مقصد سیاسی کارکنوں کو نشانہ بنانا نہیں عوام اور ادارں کا تحفظ ہے اگر لوگوں کو جمع کر کے پارلیمنٹ پر یلغار کا پروگرام ہے تو اسکی قطعی طور پر اجازت نہیں دی جائے گی۔

(جاری ہے)

جمعرات کو اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کر تے ہوئے انہوں نے کہا کہ آپریشن ضرب عضب کے بعد دہث گردی کی کارروائیوں میں کمی واقع ہوئی ہے پاکستان کا دہشت گردی کے خلاف جنگ میں سب سے زیادہ نقصان ہوا ہے اور پاکستان کی عوام کو بہت سی مشکلات کا سامنا کرنا پٹر ا ۔

انہوں نے کہا کہ کوئی غلط فہمی میں نہ رہے ریاست رٹ قائم کرنا جانتی ہے 30 پولیس، رینجرز، اور ایف سی تعنیات ہو گی دھرنوں کے باعث اب تک ایک ارب کے سکیورٹی اخراجات آچکے ہیں جمہوری نظام میں فوج از خود نہیں آتی بلایا جاتاہے 30 نومبر کو ضرورت پٹری تو فوج کو بلایا جا سکتا ہے سیکورٹی فورسز کی تعنیاتی کا مقصد ریاستی اداروں کا تحفظ ہوتا ہے۔