چیئرمین ایس ای سی پی کے لئے اشتہار دیدیا ہے جلد کسی موزوں شخص کو تعینات کیا جا ئے گا، پارلیمانی سیکرٹری برائے خزانہ

جمعرات 27 نومبر 2014 14:00

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 27نومبر 2014ء) پارلیمانی سیکرٹری برائے خزانہ رانا محمد افضل نے کہا کہ پی آئی اے،ریلوے کو بہتری کے لئے پیسے دیئے گئے ہیں اور ان میں بہتری آرہی ہے، ایس ای سی پی کے کام میں تسلسل کو یقینی بنانے کے لئے چیئرمین ایس ای سی پی کے لئے اشتہار دیدیا ہے جلد کسی موزوں شخص کو تعینات کیا جا ئے گا، دھرنوں کیو جہ سے ڈالر پراثر پڑا جس کی وجہ سے ڈالر کی قدر میں پھر اضافہ ہوا ہے،جمعرات کو قومی اسمبلی اجلاس میں وقفہ سوالات کے دوران صاحبزادہ طارق اللہ کے سوال کے جواب میں پارلیمانی سیکرٹری برائے خزانہ رانا محمد افضل نے جواب دیتے ہوئے ایوان کو بتایا کہ پی آئی اے،ریلوے کو بہتری کے لئے پیسے دیئے گئے ہیں اور ان میں بہتری آرہی ہے ۔

اقبال قادری کے سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ پا کستا ن سٹیل ملز کو حکو مت نے 18.5 ارب دئیے ہیں انہو ں نے بتا یا کہ عمومی شماریات ایکٹ کے تحت وفاقی حکومت نے گورننگ سیل قائم کیا اس میں ہائی کوالیفائیڈ لوگ ہیں اور شماریات آزاد ادارہ ہے۔

(جاری ہے)

صاحبزادہ طارق اللہ کے سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ گزشتہ سال میں56 گاڑیاں منگوائی گئیں تھیں اور اس طرح مجموعی طور پر 52810 گاڑیاں منگوائی گئیں ہیں جس میں زرعی ٹریکٹر ،بسیں ،کوچز،کاریں، جیپیں اور موٹر سائیکل شامل ہیں ۔

ڈاکٹر نفیسہ شاہ کے سوال کے جواب میں رانا محمد افضل نے ایوان کو بتایا کہ ایس ای سی پی کے کام میں تسلسل کو یقینی بنانے کے لئے چیئرمین ایس ای سی پی کے لئے اشتہار دیدیا ہے جلد کسی موزوں شخص کو تعینات کیا جا ئے گا ۔انہوں نے کہا کہ میڈیا کی خبروں پر توجہ دیں تو آئے روز حکومت پر کرپشن پر الزام لگائے جاتے ہیں ۔محمد مزمل قریشی کے سوال کے جواب میں رانا محمد افضل نے ایوان کو بتایا کہ حکومت پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان قرضے کے تازہ ترین معاہدہ کے پیش نظر جی ڈپی میں اضافہ ہوا۔

انہوں نے کہا کہ دھرنوں کیو جہ سے ڈالر پراثر پڑا جس کی وجہ سے ڈالر کی قدر میں پھر اضافہ ہوا ہے۔انہوں نے بتایا کہ وفاقی حکومت صوبوں کو فنڈز کی تقسیم این ایف سی ایوارڈ کے مطابق کرتی ہے۔جولائی سے اکتوبر تک حکومت سندھ کو89.8 ارب روپے منتقل کئے ہیں۔انہوں نے کہاکہ پنشنرز کی سرمایہ کاری سکیم شروع کی گئی ہے ۔ایس اے اقبال قادری کے سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ ملک بھر میں مردم شماری کے لئے حکومت تیار ہے اور سی سی آئی کے اجلاس میں اس کو منظور کرنا ہے ۔

وزیر اعظم نے منظوری دیدی ہے ۔بھارت کو قومی اسمبلی میں بدھ کو قومی اسمبلی میں وقفہ سوالات کے دوران ڈاکٹر نفیسہ شاہ کے سوال کے جواب میں پارلیمانی سیکرٹری مریم اورانگزیب نے ایوان کو بتایا کہ پاکستان میں ایمپر واٹر ایکسپوزو ڈیوائس کی تیاری اور استعمال کو روکنے کے لئے صوبوں کے پاس اختیارات ہیں کیونکہ18 ویں ترمیم کے بعد اس کا اختیار صوبوں کے پاس ہے۔

انہوں نے کہا کہ بم ڈسپوزل سکواڈ میں شہید ہونے والوں کو صوبوں نے داد رسی کرنی ہے ۔عائشہ سید کے سوال جواب میں انہوں نے بتایا کہ ملک میں منشیات کے عادی افراد کے علاج معالجہ کے لئے حکومت کی جانب سے قائم کردہ اداروں کی تعداد چار ہے اور مجموعی طور پر 12790 افراد کا علاج کیا جا چکا ہے ۔ایس اے اقبال قادری کے سوال کے جواب میں ایم اورنگزیب نے بتایا کہ پیڈ رسپانس فورس نے وفاقی دارالحکومت ،پنجاب رینجرز اور گلگت بلتستان کے سکاؤٹس کے459 دستوں اور پولیس354 پولیس افسران پر مشتمل ہے تا کہ دہشت گردانہ کارروائیوں پر قابو پایا جا سکے

متعلقہ عنوان :