Live Updates

تحریک انصاف کے جلسہ میں لوگوں کی شرکت کو روکنے کیلئے موٹروے کے انٹر چینجز پر ناکے لگانے کا فیصلہ

جمعرات 27 نومبر 2014 13:55

سرگودھا (اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 27نومبر 2014ء) حکومت نے 30 نومبر کو پاکستان تحریک انصاف کے جلسہ میں لوگوں کی شرکت کو روکنے کیلئے 29 نومبر سے موٹروے کے انٹر چینجز پر ناکے لگانے کا فیصلہ کیا ہے ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت نے یہ فیصلہ پاکستان تحریک انصاف اور اس کی اتحادی جماعتوں کے رہنماؤں کی جانب سے مختلف دھمکیوں جن میں گھیراؤ‘ جلاؤ سمیت مارو یا مر جاؤ کے اعلانات کے بعد کیا ہے تاکہ 30 نومبر کو کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے نمٹا جاسکے ذرائع کے مطابق حکومت کا کہنا ہے کہ اسٹیٹ کی ذمہ داری عوام کے جان و مال کا تحفظ ہے جس کیلئے ہر ممکن حفاظتی اقدامات کئے جائینگے دوسری طرف تحریک انصاف کے عہدیداران کا کہنا ہے کہ ہمارا دھرنا پر امن ہے اور گزشتہ 100 دن سے زائد کا عرصہ گزر چکا ہے مختلف شہروں میں جلسے جلوس اور اسلام آباد میں دھرنے ہوئے ہیں جہاں پر ایک گملا بھی نہیں ٹوٹا ہم پر امن لوگ ہیں اور پر امن احتجاج ہمارا حق ہے حکومت اوچھے ہتھکنڈے استعمال نہ کرے۔

(جاری ہے)

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات