پنجاب میں مزید21 افراد ڈینگی وائرس کا شکار ہو گئے، رواں برس متاثرہ افراد کی تعداد1416 تک پہنچ گئی

جمعرات 27 نومبر 2014 13:50

لاہور (اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 27نومبر 2014ء) پنجاب میں مزید21 افراد ڈینگی وائرس کا شکار ہو گئے۔ رواں برس متاثرہ افراد کی تعداد1416 تک پہنچ گئی ہے۔محکمہ صحت پنجاب کے تمام تر دعووں کے باوجود ڈینگی وائرس پر تاحال قابو نہیں پایا جاسکا۔ مرض کے شکار مزید 21 افراد راولپنڈی،شیخوپورہ اوربہاولپور کے سرکاری ہسپتالوں میں پہنچ گئے۔

(جاری ہے)

راوں برس ڈینگی وائرس سے راولپنڈی میں بارہ سو افراد متاثر ہوئے ‘ لاہور سے ایک سو دس اور شیخوپورہ سے ساٹھ افراد مرض کا شکار ہوچکے ہیں۔ صوبے بھر میں مجموعی طور پرمتاثرہ افراد کی تعداد 1416تک پہنچ چکی ہے اور ڈینگی وائرس سے اب تک تین افراد دم توڑچکے ہیں۔

متعلقہ عنوان :