سی ڈی اے ملازمین کی غیر قانونی ترقیاتیاں ‘ سپریم کورٹ نے ملازمین کی اپ گریڈیشن ،دیگر سہولیات کی مد میں اضافی اخراجات کا تخمینہ طلب کرلیا

جمعرات 27 نومبر 2014 13:50

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 27نومبر 2014ء) سپریم کورٹ آف پاکستان نے سی ڈی اے ملازمین کی غیر قانونی ترقیوں کے مقدمے کی سماعت کے دور ان سی ڈی اے ملازمین کی اپ گریڈیشن اور دیگر سہولیات کی مد میں اضافی اخراجات کا تخمینہ طلب کرلیا ۔

(جاری ہے)

جمعرات کو چیف جسٹس ناصر الملک کی سربراہی میں جسٹس مشیر عالم اور جسٹس گلزار احمد پر مشتمل تین رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی اس موقع پر چیئر مین سی ڈی اے معروف افضل نے پیش ہو کر بتایا کہ ہفتہ وار بازاروں میں پچاس فیصد کوٹہ ملازمین کا ہے جس پر جسٹس گلزار احمد نے کہاکہ کس قانون کے تحت اپنے ملازمین کو پلاٹ دے رہے ہیں انہوں نے کہاکہ سی ڈی اے دارالحکومت کا نہیں بلکہ صرف اپنے ملازمین کا ترقیاتی ادارہ لگ رہا ہے بعد ازاں عدالت نے چیئرمین سی ڈی اے سے ملازمین کی اپ گریڈیشن اوردیگر سہولیات کی مد میں اضافی اخراجات کا تخمینہ طلب کرلیا۔

متعلقہ عنوان :