یکم جنوری 2008ء سے اب تک دہشت گردی کے واقعات میں 12 ہزار 280 افراد جاں بحق،31 ہزار839 زخمی ہوئے، قومی اسمبلی کو آگاہی

جمعرات 27 نومبر 2014 13:50

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 27نومبر 2014ء) قومی اسمبلی کو بتایا گیا ہے کہ یکم جنوری 2008ء سے اب تک کے عرصے کے دوران دہشت گردی کے واقعات میں بارہ ہزار 280 افراد جاں بحق اور 31 ہزار 839 افراد زخمی ہوئے جبکہ اسی عرصے میں دہشت گردی کے 16 ہزار 916 مقدمات درج کئے گئے اور 852 افراد کو سزائیں ہوئیں۔

(جاری ہے)

جمعرات کو وقفہ سوالات کے دوران شیخ روحیل اصغر کے سوال کے تحریری جواب میں وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان نے ایوان کو بتایا کہ دہشت گردی کے ان واقعات میں پنجاب میں 1043 افراد جاں بحق 3353 زخمی، سندھ میں 681 جاں بحق، 2559 زخمی، خیبرپختونخوا میں 4202 جاں بحق، 10911 زخمی، بلوچستان میں1759 جاں بحق 5729 زخمی، فاٹا میں 4346 جاں بحق 8644 زخمی، آزاد جموں وکشمیر میں 15 جاں بحق،69 زخمی، اسلام آباد میں165 جاں بحق 482 زخمی اور گلگت بلتستان میں 67 جاں بحق 92 زخمی ہوئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :