باجوڑسے کراچی لائی گئی33میں سے7بچیوں کو والدین کے حوالے کردیا گیا

جمعرات 27 نومبر 2014 13:49

کراچی(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 27نومبر 2014ء) کراچی کے ایک گھر سے ملنے والی باجوڑ کی 33 میں سے 7 بچیوں کو ان کے والدین کے حوالے کردیا گیا۔ باقی بچیوں کو والدین آنے پر کارروائی مکمل کرکے حوالے کیا جائیگا ۔ پولیس اور صوبائی انتظامیہ نے کہاکہ وہ اس معاملے پر مختلف پہلوؤں سے تفتیش کررہے ہیں کراچی کے جمشید ٹاؤن میں باجوڑ کی ننھی کلیاں بے آسرا ہوگئیں ، مدرسے کی استانی انہیں اپنے کھاتوں اور حساب کتاب میں استعمال کرنے کے لیے اپنے مقروض کے گھر چھوڑ گئی اور اس کا مقصد یہ تھا کہ اگر مقروض شخص اس کاقرضہ نہیں دے سکتا تو ان بچیوں کی کفالت کرے ، واقعہ منظر عام پر آئے 24گھنٹے سے زیادہ وقت گزر گیا ہے تاہم اب تک صرف 7بچیوں کے ہی والدین کی تلاش مکمل ہوسکی اور ان بچیوں کو والدین کے حوالے کردیا گیا ، دوسری طرف ان بچیوں کو اپنے مقروض کے گھر چھوڑ کر جانے والی حمیدہ نامی خاتون نے بتایا ہے انکے پاس بچیوں کو کھلانے کے پیسے نہیں تھے ۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق حمیدہ خاتون قصور وار پائی گئی تو قانونی کارروائی کی جائے گی ۔ صوبائی وزیر روبینہ قائم خانی نے کہاکہ بچیوں سے متعلق مزید تحقیقات جاری ہیں ، بہت سے والدین سے رابطہ ہوگیا ہے اور جائزہ لیا جارہاہے کہ اس طرح بچیوں کولانا قانونی ہے یا نہیں ۔

متعلقہ عنوان :