قومی اسمبلی ،ناجائز قابضین سے سرکاری رہائشگاہیں خالی کرانے میں بڑی رکاوٹیں عدالتوں کی جانب سے دیئے گئے حکم امتناعی ہیں، سید ساجد مہدی

جمعرات 27 نومبر 2014 13:47

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 27نومبر 2014ء) پارلیمانی سیکرٹری برائے ہاؤسنگ وتعمیرات سید ساجد مہدی نے کہا ہے کہ ناجائز قابضین سے سرکاری رہائشگاہیں خالی کرانے میں سب سے بڑی رکاوٹ عدالتوں کی جانب سے دیئے گئے حکم امتناعی ہیں ، موجودہ حکومت شفافیت پر یقین رکھتی ہے اور میرٹ کے مطابق سرکاری رہائشگاہیں الاٹ کی جارہی ہیں۔

(جاری ہے)

جمعرات کو قومی اسمبلی میں آسیہ ناز تنولی، امرہ خان اور شازیہ اشفاق مٹو کی طرف سے توجہ مبذول کرانے کے نوٹس کے جواب میں پارلیمانی سیکرٹری نے کہا کہ بہت سی سرکاری اراضی پر مختلف افراد نے ناجائز قبضہ کررکھا ہے ان قابضین سے سرکاری رہائشگاہیں خالی کرانے میں عدالتوں سے حاصل کئے گئے حکم امتناعی سب سے بڑی رکاوٹ ہیں، وزارت ہاؤسنگ کے ماتحت پولیس اہلکار نہیں ہوتے۔

اس لئے بھی مشکلات درپیش ہیں مگر اس کے باوجود 53 سرکاری رہائشگاہیں خالی کروائی گئی ہیں۔

متعلقہ عنوان :