پاک بھارت وزرائے اعظم کے درمیان غیر رسمی ملاقات ‘ دونوں رہنماؤں نے مصافحہ کیا

جمعرات 27 نومبر 2014 13:47

پاک بھارت وزرائے اعظم کے درمیان غیر رسمی ملاقات ‘ دونوں رہنماؤں نے ..

کھٹمنڈو (اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 27نومبر 2014ء) وزیر اعظم محمد نواز شریف نے اپنی حکومت کے موقف کا اعادہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت تعلقات کی بہتری کی غرض سے مذاکرات میں پیشرفت کیلئے پہل کرے تو پاکستان کوئی عار محسوس نہیں کریگا جبکہ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے اپنی حلف برادری کی تقریب میں شرکت کیلئے نئی دہلی آمد پر پاکستانی ہم منصب سے تشکر کا اظہار کیا ۔

جمعرات کوکھٹمنڈو کے قریب تفریحی مقام ڈھلی کھیل میں سارک کانفرنس کے سربراہان کے اعزاز میں دیئے گئے ناشتے کے موقع پر وزیر اعظم محمد نوا زشریف اور نریندر مودی کے درمیان مختصر غیر رسمی ملاقات ہوئی دونوں رہنماؤں نے مصافحہ کیا اور ایک دوسرے کی خیریت دریافت کی ۔نجی ٹی وی کے مطابق مختصرملاقات میں بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے پاکستانی وزیر اعظم نواز شریف کا نئی دہلی میں اپنی حلف برادری تقریب میں شرکت پر شکریہ ادا کیا جس پر وزیر اعظم نواز شریف نے کہاکہ حلف برادری تقریب میں شرکت کا مقصد دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو معمول پر لانا تھا تاہم بد قسمتی سے تعلقات بڑھنے کے بجائے دونوں ممالک کے خارجہ سیکرٹریوں کے درمیان مذاکرات معطل ہوگئے اس موقع پر وزیر اعظم نواز شریف نے نریندر مودی کو نئی دہلی میں دی گئی دورہ پاکستان کی دعوت کا ذکر بھی کیا انہوں نے کہاکہ اگر بھارت دو طرفہ تعلقات کی بہتری کی غرض سے مذاکرات میں پیشرفت کیلئے پہل کرے تو پاکستان کوئی عار محسوس نہیں کریگا۔

(جاری ہے)

متعلقہ عنوان :