فلپ ہیوگز کو باؤنسر مارنے والا باؤلر ہوش کھو بیٹھا

جمعرات 27 نومبر 2014 13:40

فلپ ہیوگز کو باؤنسر مارنے والا باؤلر ہوش کھو بیٹھا

سڈنی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار -26نومبر 2014ء )نوجوان آسٹریلین بلے باز فلپ ہیوگز کو باؤنسر مارنے والے فاسٹ باؤلر سین ایبٹ زخمی بلے باز کی موت کی خبر سن کر ہوش کھو بیٹھے ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق نیو ساؤتھ ویلز کی جانب سے کھیلنے والے فاسٹ باؤ سین ایبٹ نوجوان بلے باز فلپ ہیوگز کی موت کی خبر سن کر خو د پر قابو نہ رکھ سکے اور ہوش کھو بیٹھے ۔ پیسر سین ایبٹ زخمی بلے باز کی عیادت کے لیے سینٹ ونسینٹ ہسپتال بھی گئے تھے ۔

(جاری ہے)

فلپ کی موت پر صدمے سے دوچار سین ایبٹ کو ان کے دوستوں اور ساتھی کرکٹر ز نے سنبھالا ۔ آسٹریلین کرکٹ ایسو سی ایشن کے مطابق سین ایبٹ کو تمام تر نفسیاتی مدد فراہم کی جارہی ہے اور ان کے ساتھی کرکٹرز ان سے تعاون کر رہے ہیں ۔ واضح رہے کہ تین دن قبل ہیوگز نوجوان پیسر سین ایبٹ کی گیند سر کے پچھلے حصے پر لگنے کے باعث اپنے ہوش و ہواس کھو بیٹھے تھے اور ان کے پاس پہنچنے والے پہلے کھلاڑی بھی ایبٹ ہی تھے ۔ ہیوگز تین دن تک موت سے جنگ لڑنے کے بعد جمعرات کے روز زندگی کی بازی ہار گئے ۔