محکمہ صحت خیبر پختونخوا کی پولیوبچاوٴ مہم کی رپورٹ جاری ،12 ہزار سے زائد والدین کا بچوں کو قطرے پلانے سے انکار

جمعرات 27 نومبر 2014 13:29

پشاور(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 27نومبر 2014ء ) محکمہ صحت خیبر پختونخوا نے ایک روزہ پولیوبچاوٴ مہم کی رپورٹ جاری کردی جس کے مطابق پشاور شہر میں 12 ہزار 224 والدین نے بچوں کو قطرے پلانے سے انکار کیا۔

(جاری ہے)

رپورٹ کے مطابق 30 نومبر کو پشاور میں ایک روزہ انسداد پولیو مہم کے دوران 31 ہزار 452 بچے پولیو قطرے پینے سے محروم رہے جب کہ 12 ہزارسے زائد والدین نے بچوں کو پولیو ویکسین دینے سے انکار کیا۔

حساس یونین کونسل شاہین مسلم ٹاوٴن میں 344 جبکہ یونین کونسل متھرا میں 499 والدین نے بچوں کو پولیو قطرے پلانیکی اجازت نہیں دی۔ پولیو قطرے پلانے سے انکار کے کیسز چغر مٹی، ہریانہ، ریگی ، یکہ توت، میرہ کچوڑی، بڈھ بیراورمریم زئی کے علاقوں میں سامنے آئے۔

متعلقہ عنوان :