وفاقی دارلحکو مت میں سیکیور ٹی کے سخت انتظا ما ت، 30نو مبر کو پی ٹی آئی کے اسلا م آبا د میں ہونے والے جلسے کی سیکیور ٹی کے لئے دیگر شہروں سے فور سز اسلا م آباد پہنچنا شر وع، اسلام آبا دکومکمل سیل کر نے کے انتظامات آخری مرحلہ میں داخل

جمعرات 27 نومبر 2014 13:29

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 27نومبر 2014ء) وفاقی دارلحکو مت میں سیکیور ٹی کے سخت انتظا ما ت ۔ تیس نو مبر کو پی ٹی آئی کے اسلا م آبا د میں ہونے والے جلسے کی سیکیور ٹی کے لئے دیگر شہروں سے فور سز اسلا م آباد پہنچنا شر وع ہو گئیں ۔اسلام آبا دکومکمل سیل کر نے کے انتظامات آخری مرحلہ میں داخل ۔تفصیلات کے مطا بق وفا قی حکومت نے 30نو مبر کو پی ٹی آئی کے جلسے میں تصادم سے بچنے کیلئے پنجاب پو لیس اور ایف سی کے علاوہ آزاد کشمیر سے اہلکاراور آفسران مانگ لئے۔

(جاری ہے)

ایف سی اور پنجاب پولیس کے اہلکار اور آفسران2000 سے زائد اسلام آبا د پہنچ گئے ان اہلکاروں میں اسلام آباد پولیس نے 3000پنجاب پولیس 1000 آزاد لشمیرپولیس اور 3000ایف سی اہلکار ما نگے تھے مزید سیکیو ر ٹی اہلکا ر آج پہنچ جا ئیں گئے اسلا آباد داخلی و خارجی راستوں پر منوں مٹی ڈال کر ہفتے کے دن اسلام آباد کو سیل کر دیا جائے گا جبکہ بند کرنے والے راستوں پر گرین بیلٹوں پر کنٹینر رکھ دےئے گئے ہیں ان تمام سیکیور ٹی اہلکاروں کو پولیس لا ئن ہیڈ کوارٹر اور پولیس با رکوں میں رہا ئشں کا بندر بست کیا گیا ہے ان کے کھانے پینے کے انتظا ما ت مکمل کر لئے گے ہیں ان تمام اخراجات کیلئے کرورڑں روپے کی خصوصی گرانٹ منظور کر ا لی گئی ہے

متعلقہ عنوان :