لاہور ہائی کورٹ نے 30نومبر کے جلسے کے لیے راستوں کی بندش کیخلاف درخواست کو قابل سماعت قرار دیدیا

جمعرات 27 نومبر 2014 13:29

لاہور (اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 27نومبر 2014ء) لاہور ہائی کورٹ نے راستوں کی بندش کیخلاف دائر درخواست کو قابل سماعت قرار دیدیا۔ جمعرات کو لاہور ہائی کورٹ نے 30نومبر کے جلسے کے لیے راستوں کی بندش کیخلاف دائر درخواست قابل سماعت قرار دیدی۔ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شمس محمود مرزا نے شاہد ندیم گوندل کی درخواست کی سماعت کی۔

(جاری ہے)

درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ حکومت تیس نومبر کے دھرنے کو ناکام بنانے کے لیے اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئی ہے، کارکنوں کو گرفتار کیا جا رہا ہے اور راستے بند کیے جا رہے ہیں۔ جسٹس شمس محمود مرزا نے اعتراض ختم کرکے آج ہی کیس کی سماعت کے لیے حکم دیدیا۔

متعلقہ عنوان :