Live Updates

عمران خان عام انتخابات میں دھاندلیوں کے مزید ثبوت کل پریس کانفرنس میں قوم کے سامنے پیش کرینگے

جمعرات 27 نومبر 2014 13:26

لاہور(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 27نومبر 2014ء) پاکستان تحریک انصاف کے چےئر مین عمران خان عام انتخابات میں ہونیوالی دھاندلیوں کے ملنے والے مزید ثبوت کل جمعہ کو پریس کانفرنس میں قوم کے سامنے پیش کرینگے ‘ عمران خان گزشتہ کئی روز سے اس بات کا اعلان کررہے ہیں کہ ان کو ریٹرننگ آفیسر ز کی طرف سے کی گئی دھاندلیوں کے ٹھوس شواہد مل چکے ہیں اور وہ پریس کانفرنس میں اعلان کرکے حکومت پر بم گرائیں گے۔

(جاری ہے)

عمران خان کے اس اعلان کی وجہ سے حکومتی حلقے سخت پریشانی کا شکار ہیں کہ آخر وہ کونسے ایسے ٹھوس شواہد ہیں جو عمران خان کو حاصل ہوئے ہیں۔ عمران خان نے یہ اعلان بھی کیا تھا کہ وہ دھاندلیوں کے ان شواہد کی بنیاد پر سپر یم کورٹ جائینگے اور عدالت میں ثابت کریں گے کہ وزیر اعظم نوازشر یف اور سپیکر قومی اسمبلی سمیت پوری (ن) لیگ ناجائزہ طر یقے اور جعلی ووٹوں سے عام انتخابات میں کا میاب ہوئی ‘عام انتخابات میں بدتر ین دھاندلی کی گئی اور تاریخ کی سب سے بڑی میچ فکسنگ ہو ئی۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :