پی ٹی آئی کاموقف سن کرجلسے سے متعلق اقدامات کیے جائیں‘جلسے کی اجازت انتظامی معاملہ ہے، عدالت مداخلت نہیں کرسکتی ‘اگر بیان حلفی جمع کرایا جائے تو حکم جاری کرسکتے ہیں
اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس اطہر من اللہ کے تحریک انصاف کی درخواست کی سماعت کے دوران ریمارکس ‘ سماعت کل تک ملتوی
جمعرات 27 نومبر 2014 13:26
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 27نومبر 2014ء) اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس اطہر من اللہ نے تحریک انصاف کی 30 نومبر کے جلسے کیخلاف ممکنہ حکومتی اقدامات سے متعلق درخواست کی سماعت کے دوران ریمارکس دئیے ہیں کہ اسلام آباد انتظامیہ پی ٹی آئی کاموقف سن کرجلسے سے متعلق اقدامات کرے ‘جلسے کی اجازت انتظای معاملہ ہے، عدالت مداخلت نہیں کرسکتی لیکن اگر بیان حلفی جمع کرایا جائے تو حکم جاری کرسکتے ہیں۔
جمعرات کو اسلام آباد ہائیکورٹ نے ڈپٹی کمشنرکو ہدایت کی ہے کہ وہ پی ٹی آئی کاموقف سن کرتیس نومبرکے جلسے سے متعلق مناسب اقدامات کریں۔ جسٹس اطہرمن اللہ کاکہناہے کہ جلسے کی اجازت انتظای معاملہ ہے، عدالت مداخلت نہیں کرسکتی لیکن اگر بیان حلفی جمع کرایا جائے تو حکم جاری کرسکتے ہیں۔(جاری ہے)
پی ٹی آئی کے وکیل فرخ ڈال نے بتایاکہ حکومت نے دفعہ 144کانفاذ کرکے ہمارے کارکنوں کی گرفتاریاں شروع کردی ہیں۔
جسٹس اطہر من اللہ نے کہاکہ عدالت نے سیاسی جماعتوں کے ساتھ ساتھ شہریوں کے حقوق کا بھی خیال کرنا ہیں، اگرعدالت کو پر امن رہنے کا بیان حلفی دیا جائے تو عدالت کوئی حکم جاری کرسکتی ہے۔ عدالت نے پی ٹی آئی کے وکلاء کو ڈپٹی کمشنر کے سامنے پیش ہونے کا حکم دیتے ہوئے سماعت کل جمعہ تک ملتوی کردی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وزیر اعظم کے دورہ سعودی عرب کا امکان
-
بحیرہ احمر میں جبوتی کے ساحل کے قریب 77 افراد کو لے جانے والی کشتی الٹ گئی 23 افراد ہلاک جبکہ21 لاپتہ ہیں.اقوام متحدہ
-
ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کے دورہ پاکستان کے دوران پاک ایران گیس پائپ لائن کا تذکرہ سامنے نہیں آسکا
-
نواز شریف نے قمر باجوہ کو مدت ملازمت میں دوسری توسیع کی یقین دہانی کرائی تھی
-
حکومت کے معاشی اشاریوں میں بہتری کے دعوﺅں میں کتنی حقیقت ہے؟ماہانہ اعداد و شمار کو بنیاد بناکرنہیں کہا جا سکتا کہ بہتری آچکی ہے.معاشی ماہرین
-
صدر زرداری سے ائیر ایشیا ایوی ایشن گروپ کی ملاقات
-
عدالت نے علیمہ خان کی عبوری ضمانت کی درخواست منظور کرلی
-
سعودیہ سے دیر آنے والی خاتون 22 سالہ نوجوان کے ساتھ لاپتا، تلاش شروع
-
ایرانی صدر کا دورہ کراچی، (کل) صبح 8 بجے تک موبائل سروس معطل رہے گی
-
کم سے کم اجرت 32000 ہے ، عمل نہ کرنے والے اداروں کے خلاف کارروائی کی جائیگی ، وزیرخزانہ
-
مجھے مسلم لیگ ن سے کیوں نکالا گیا؟ اس کی وجہ شہباز شریف پسند نہیں کرتے تھے
-
اٹک ریفائنری بند ہونے کے دہانے پر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.