Live Updates

عوام دھرنے کے مقاصد سمجھ چکے ،عمران خان سے دور ہیں‘ عرفان دولتانہ

جمعرات 27 نومبر 2014 13:15

لاہور ( اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 27نومبر 2014ء) مسلم لیگ (ن) کے رکن پنجاب اسمبلی میاں عرفان دولتانہ نے کہا ہے کہ عمران خان اپنے دھرنے سے اقتدار کی سیڑھی پر چلنے کی کوشش کررہے ہیں لیکن خودپستی کا شکار ہوچکے ہیں،عوام ان کے دھرنے کے مقاصد سمجھ چکے ہیں اس لئے وہ عمران خان سے دور ہیں۔ایک بیان میں انہوں نے کہاکہپاکستای قوم نے ووٹ کی طاقت سے ہر آمر کو شکست دی۔

(جاری ہے)

․ قوت سے اقتدار میں آنے والوں کو قوم نے ہمیشہ ووٹ کی قوت سے مسترد کیا․ اٹھارہ کروڑ عوام کو 2002 کے دھاندلی زدہ انتخابات نہیں بھولے آئین کے مطابق بننے والی عبوری حکومت کے تحت تاریخ کے غیر متنازعہ انتخابات پر انگلیاں اٹھانے والے سول آمر کو 2002 کے انتخابات کو بھی یاد رکھنا چاہیے۔ پاکستان مسلم لیگ(ن) کا اقتدار عوام کے بھرپور اعتماد کا مظہر ہے آمریت کا ساتھ دینے والے ہمیں کو سیاسی اخلاق کا لیکچر نہ دیں․ عوام نے آمر اور اس کے حواریوں کو بد ترین عدم اعتماد کر کے انتخابی میدان سے ہمیشہ کے لئے آؤٹ کر دیا ہے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :