30نومبر کو خیبرپختونخوا سے ہزاروں گاڑیوں کا قافلہ اسلام آباد دھرنے میں بھرپور شرکت کریگا،پرویز خان خٹک

جمعرات 27 نومبر 2014 13:15

30نومبر کو خیبرپختونخوا سے ہزاروں گاڑیوں کا قافلہ اسلام آباد دھرنے ..

نوشہرہ (اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 27نومبر 2014ء) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خان خٹک نے کہا ہے کہ30نومبر کو خیبرپختونخوا سے ہزاروں گاڑیوں سے بہت بڑا قافلہ اسلام آباد کے دھرنے میں بھرپور شرکت کرے گا دھرنے میں شرکت ہمارا آئینی اور قانونی حق ہے اگر وفاقی حکومت نے روکنے کی کوشش کی تو ذمہ داری انہی پر ہوگی کیونکہ ہمارا دھرنا مکمل طورپر پرامن ہوگا ہم اپنے حق کی آواز کیلئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے۔

ضلع نوشہرہ خصوصاً خیبرپختونخوا تحریک انصاف کے تمام عہدیدار اور کارکن جلوس میں اپنی شرکت کو یقینی بنائے تحریک انصاف کی صوبائی حکومت نے اقتدار میں آکر سب سے پہلے کرپشن کا خاتمہ کرکے پورے پاکستان میں ایک مثال قائم کی کیونکہ تحریک انصاف نے عوام سے کرپشن ،بدعنوانی اور اقرباء پروری کے خاتمے کیلئے ووٹ لیاتھا اور اس وعدے کو ہم نے پایہ تکمیل تک پہنچادیا اور ترقیاتی کاموں میں ہونے والے گھپلوں اور کمشن کا دور گزر چکا ہے اب ہر کام میرٹ پر ہورہا ہے تحریک انصاف نے صوبے میں امن کے بحالی کیلئے بھی متعدد اقدامات اٹھائیں ہیں اساتذہ سمیت تمام سرکاری ملازمین عوام کے ساتھ اپنا رویہ درست کرے ورنہ صوبائی حکومت کو انہیں درست کرنا آتا ہے انشاء الله عوام صوبے میں مزید تبدیلی محسوس کرے گی ان خیالات کااظہار وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خان خٹک نے نوشہرہ کینٹ سب سی ایم ہاوٴس میں ضلعی عہدیداروں، کارکنوں کے ایک بڑے اجتماع سے خطا ب کرتے ہوئے کیا اجتماع سے صوبائی وزیرا یکسائز اینڈ ٹیکسیشن میاں جمشیدالدین کاکاخیل، ڈی ڈکٹ کمیٹی کے چےئرمین قربان خان، ایم این اے ڈاکٹر عمران خٹک، ایم پی اے ادریس خٹک، ایم پی اے خلیق الرحمن نے بھی خطاب کیا اس موقع پر لیاقت خٹک بھی موجود تھے انہوں نے کہا کہ عمران خان کی قیادت میں تحریک انصاف پوری طرح متحد ہے اور ملک کی مفادات اور عوام کی فلاح وبہبود کیلئے بھرپور جدوجہد کررہے ہیں صوبے میں ترقیاتی منصوبوں کا جال بچھا دیا ہے اور خصوصاً نوشہرہ میں میڈیکل کمپیلکس میڈیکل کالج یونیورسٹی موجودہ حکومت کی تاریخی کارنامے ہیں تمام فیصلے اور پورے صوبے میں تمام سرکاری محکموں میں بھرتیاں میرٹ کی بنیاد پر جاری ہے کیونکہ ہم نے صوبے سے سفارش کلچر، وی آئی پی کلچر کا خاتمہ کردیا ہے صوبے میں واضح تبدیلی آچکی ہے جس کی مثال صوبے میں پولیس کی اصلاحات، پٹوارزم کا خاتمہ شامل ہے اور تبدیل انشاء الله ہم پورے ملک میں لائیں گے سابقہ حکومتوں نے عوام سے ووٹ لیکر صرف لوٹ کھسوٹ کا بازار گرم کردیا تھا اور چوروں اور لٹیروں کا راج تھا اور عوام کا کوئی پرسان حال نہیں تھا اور عوام کا پیسہ ان کے مسائل کے حل کی بجائے اپنے عیاشیوں اور شاخرچیوں پر اڑاتا تھا اور کوئی احتساب نہیں تھا۔

(جاری ہے)

جبکہ ہم نے صوبے میں ایک مضبوط اور شفاف بغیر کسی سیاسی مداخلت کے احتسابی عمل کو متعارف کرایا جو مجھ سے بھی احتساب کرسکتا ہے۔ انشاء الله عوام کو اب چوروں ڈاکوں، لٹیروں کے رحم وکرم پر نہیں چھوڑیں گے اور عوام کی فلاح وبہود کیلئے تمام توانائیاں بروئے کار لائیں گے۔ عوام تحریک انصاف کا بھرپور ساتھ دے تاکہ خیبرپختونخوا پورے پاکستان میں ایک مثالی صوبہ بن جائے۔