میراڈونا کوبے بنیاد الزام کے لگانے پر قانونی ٹیم کے اخراجات اداکرنے کا حکم

جمعرات 27 نومبر 2014 13:05

میراڈونا کوبے بنیاد الزام کے لگانے پر قانونی ٹیم کے اخراجات اداکرنے ..

بیونس آئرس( اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 27نومبر 2014ء) ارجنٹینا کے لیجنڈسابق کپتان ڈیاگو میراڈونا کو عدالت نے قومی ٹیم کے سابق اور چین کے فٹ بال کلب شنگھائی شین ہوا کے کوچ سرجیو بتیستاپرمبینہ طورپرقومی کھلاڑیوں سے رشوت لینے کا الزام دینے پرقانونی چارہ جوئی کے اخراجات اداکرنے کا حکم دے دیا۔ ارجنٹینا کی کریمنل عدالت نے میراڈونا کو بتیستا کے قانونی مشیروں کو 4ہزار 6سو امریکی ڈالر اداکرنے کا حکم دے دیا ہے۔

(جاری ہے)

بتیستا 2 نو مبر 2010سے25 جولائی2011تک ارجنٹینا کی قومی ٹیم کے کوچ رہ چکے ہیں،اس دوران ان کی ٹیم میزبان کی حیثیت کوپا امریکا کپ کے کوارٹرفائنل سے باہرہوگئی تھی، جس کے بعد میراڈونا نے ان پر الزام عائد کیا تھا کہ بتیستا نے قومی ٹیم میں جگہ بنانے کے لیے کھلاڑ یوں سے مبینہ طور پررشوت لی ہے۔ بتیستا نے سابق ساتھی کھلاڑی کو الزام لگانے پر قانونی نوٹس بھیجا تھا تاہم بعد میں میراڈونا نے اپنابیان واپس لیا تھالیکن قانونی ٹیم کے اخراجات اداکرنے کا حکم دیا گیاہے۔