پولیو ورکرز پر فائرنگ کامقدمہ درج ‘4پولیورضاکاروں کیورثا کو فی کس 20 لاکھ دینے کا اعلان

جمعرات 27 نومبر 2014 13:00

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 27نومبر 2014ء) کوئٹہ کے علاقے مینگل ا?باد میں پولیو ورکرز پر فائرنگ کا مقدمہ درج ہونے کے بعد بلوچستان حکومت نے جاں بحق پولیو ورکز کے ورثا کو فی کس 20لاکھ روپے دینے کا اعلان کیا ہے۔ اجلا س سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے کہا کہ شہیدوں کے خاندانوں کی صوبائی حکومت کفالت کریگی اور شہید ہونے والوں کے ورثاء کو 20 20لاکھ روپے امداد جبکہ ان کے خاندان کے ایک ایک فرد کو سرکاری ملازمت بھی فراہم کی جائے گی اور زخمیوں کو علاج کی تمام تر بہتر سہولیات کی فراہمی کے اخراجات بھی صوبائی حکومت برداشت کریگی۔

انہوں نے کہا کہ بچوں کو حفاظتی ٹیکے لگانے والی ٹیم پر حملہ انتہائی انسانیت سوز اور ہمارے بچوں کے مستقبل پر حملہ ہے، بلوچستان مشکل صورتحال سے گزر رہا ہے، ہمیں دہشت گردی ، شدت پسندی، فرقہ واریت، جہالت اور پسماندگی کا سامنا ہے لیکن ہمیں ملکر بلوچستان کو موذی بیماریوں ، پولیو، دہشت گردی، شدت پسندی، جہالت سے نجات اور امن و ترقی اور عوام کی خوشحالی کے لیے کام کرنا ہوگا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر چیف سیکریٹری بلوچستان سیف اللہ چٹھہ نے بتایا کہ ٹیکہ جات کی مہم اسی عزم اور جذبے کے ساتھ جاری رہے گی ۔

متعلقہ عنوان :