ریلی سندھ کی تقسیم اور کرپشن کیخلاف ہے ‘ ایازلطیف پلیجو

جمعرات 27 نومبر 2014 13:00

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 27نومبر 2014ء) قومی عوامی تحریک نے سندھ میں کرپشن اور سندھ کو تقسیم کرنے کی سازشوں کے خلاف 4روزہ محبت سندھ بیدار ریلی کا آغاز کردیا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پارٹی صدر ایاز لطیف پلیجو نے کہاکہ سندھ جنوبی ایشا کی شہ رگ ہے ،کراچی کو الگ کر کے اسرائیل جیسا ملک بنانے کی سازش کی جارہی ہے ۔قومی ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ محبت سندھ بیدار ریلی ، سندھ میں کرپشن اور سندھ کو تقسیم کرنے کی سازشوں کے خلاف ہے ، انتظامی لحاظ سے صوبے کا مطالبہ کرنے سے الطاف حسین ملک کو کھوکھلا کرنا چاہتے ہیں ،سیاسی قوتوں کو سمجھنا ہوگا کہ سندھ جنوبی اشیا کی شہ رگ ہے ۔

ایاز لطیف پلیجو نے کہا کہ سندھ کے حکمران وڈیرے اورجاگیردار وں نیتعلیم اورصحت کو ختم کردیا ہے۔تھر میں روزانہ اموات ہو رہی ہیں ،سندھ میں نوجوانوں کی لاشیں مل رہی ہیں۔انہوں نے کہاکہ سندھ میں بسنے تمام افراد ہمارے بھائی ہیں ،اندرون سندھ اردو بولنے والوں کے پاس محبت کا پیغام لے کر جارہے ہیں ۔ریلی سندھ کے مختلف شہروں سے گزرتی ہوئی نواب شاہ کے علاقے دولت پور میں 30نومبر کو اختتام پزیر ہوگی۔

متعلقہ عنوان :