Live Updates

ایم کیو ایم نے پی ٹی آئی کے تیس نومبر کے جلسے میں شامل ہونے سے معذرت کرلی

جمعرات 27 نومبر 2014 12:59

کراچی(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 27نومبر 2014ء) متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے 30 نومبر کے جلسے میں شامل ہونے سے معذرت کرلی۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق جلسے میں شامل ہونے کی دعوت عوامی مسلم لیگ (اے ایم ایل) کے صدر شیخ رشید احمد نے ایم کیو ایم کی ایک ٹیم کو ایک ہوٹل میں ملاقات کے دوران دی تھی جس کی قیادت سینیٹر بابر خان غوری کررہے تھے۔متحدہ کے رہنماوٴں نے شیخ رشید کو بتایا کہ پارٹی ابھی کسی جلسے کا حصہ نہیں بن سکتی اور رابطہ کمیٹی مستقبل کا لائحہ عمل مرتب کرے گی۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات