کوئٹہ، پولیو ٹیم پر حملے کے بعد سرچ آپریشن، 34 مشتبہ افراد گرفتار

جمعرات 27 نومبر 2014 12:53

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 27نومبر 2014ء) کوئٹہ میں پولیو ٹیم پر حملے کے بعد سیکورٹی فورسز نے سرچ آپریشن کرتے ہوئے 34 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا۔فرنٹیئر کور بلوچستان اور پولیس نے مشرقی بائی پاس سمیت مختلف علاقوں میں رات گئے سرچ آپریشن کیا۔

(جاری ہے)

فورسز نے 32 مشتبہ افراد کو حراست میں لے کر اسلحہ برآمد کر لیا تاہم اسلحے میں نائن ایم ایم پسٹل شامل نہیں جس سے پولیو ٹیم پر فائرنگ کی گئی تھی۔

ڈاکٹروں کے مطابق سی ایم ایچ میں زیر علاج تین زخمی خواتین کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ لواحقین کے مطابق پولیو ورکرز 6 ماہ کی تنخواہوں سے بھی محروم تھے۔ صوبائی وزیر صحت رحمت بلوچ کا کہنا ہے کہ تنخواہ ریلیز کر دی گئی تھی جو مرحلہ وار ورکرز کو ملنی تھی۔