پاکستان نے منشیات اسمگلنگ کے الزام میں گرفتار 2 فلپائنی خواتین ملک بدر کردیا

جمعرات 27 نومبر 2014 12:53

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 27نومبر 2014ء) بے نظیر انٹر نیشنل ایئر پورٹ سے منشیات اسمگلنگ کے الزام میں گرفتار ہونے والی 2 فلپائنی خواتین کو ملک بدر کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

تفصیلا ت کے مطابق راولپنڈی کے بے نظیر انٹر نیشنل ایئر پورٹ سے ہیروئن اسمگل کرتے ہوئے گرفتار ہونے والی 2 فلپائنی خواتین کو سزا پوری ہونے کے بعد ملک بدر کر دیا گیا۔ دونوں فلپائنی خواتین نے منشیات اسمگلنگ کے الزام میں 2 سال کی سزا کاٹی۔واضح رہے کہ دونوں فلپائنی خواتین کو ایک سال قبل منشیات اسمگل کرتے ہوئے راولپنڈی کے بے نظیر انٹر نیشنل ایئرپورٹ سے گرفتار کیا گیا تھا۔

متعلقہ عنوان :