تھرپارکرکے اسلام کوٹ اسپتال میں ایک اور بچہ انتقال کرگیا

رواں ماہ جاں بحق بچوں کی تعداد69ہوگئی

جمعرات 27 نومبر 2014 12:49

تھرپارکر(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 27نومبر 2014ء) تھر پارکر میں ایک اور نومولود کو موت نے شکنجے نے جکڑلیا، رواں ماہ جاں بحق بچوں کی تعداد69ہوگئی ہے۔تھرپارکر کی تحصیل اسلام کوٹ میں غذائی قلت کا شکار ماں کے یہاں جنم لینے والا بچہ ، سرکاری اسپتال میں انتقال کرگیا۔

(جاری ہے)

اس سے قبل گزشتہ روز بھی 6بچے غذائی قلت کے باعث دم توڑگئے تھے، جن میں سے تین کا تعلق چھاچھرو، دو کا ننگر پارکر سے جبکہ ایک بچہ سول اسپتال مٹھی میں جاں بحق ہوا،۔

دوسری جانب تھر کی صورتحال پر سندھ حکومت کی جانب سے تشکیل دی جانے والی کمیٹی کے ارکان صوبائی وزیر صحت جام مہتاب ڈہر اور صوبائی وزیر پارلیمانی امور ڈاکٹر سکندر مندھرو نے سول اسپتال مٹھی کا دورہ کیا اور مریضوں کی عیادت کی،میڈیاسے گفتگو میں ان کاکہناتھاکہ تھر میں ہر مرنے والے بچے کا تعلق غذائی قلت سے نہیں۔

متعلقہ عنوان :