مٹھی میں غذائی قلت کے شکار مزید 2 بچے چل بسے،مجموعیتعداد 135ہوگئی

جمعرات 27 نومبر 2014 12:31

تھرپارکر(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 27نومبر 2014ء ) تحصیل مٹھی میں غذائی قلت کے شکار مزید 2 بچے دم توڑ گئے جس کے بعد58روزمیں ہلاکتوں کی تعداد 135 ہوگئی۔جمعرات کو مٹھی کیہسپتال ننگرپارکر میں 5 ماہ کا بچہ دوران علاج دم توڑ گیا جب کہ تحصیل ہسپتال اسلام کوٹ میں بھی ایک بچہ چل بسا جس کے بعد رواں ماہ قحط سالی کے باعث ہلاکتوں کی تعداد 92 ہوگئی۔

(جاری ہے)

ضلع تھرپارکر میں گزشتہ 58 روز سے جاری ہلاکتوں کے سلسلے کو روکا نہیں جاسکتا اور حکومتی نااہلی کے باعث 58 روز کے دوران 135بچے موت کی آغوش میں چلے گئے۔

واضح رہے کہ ضلع تھرپارکر میں غذائی قلت کے باعث ہلاکتوں پر سندھ ہائیکورٹ نے نوٹس لے رکھا ہے اور گزشتہ روز سماعت کے دوران سیشن کورٹ عمرکوٹ نے تحقیقاتی رپورٹ میں انکشاف کیا کہ تھر میں لوگوں کو پینے کا صاف پانی تک دستیاب نہیں جب کہ ضلع بھر میں 200 ڈاکٹروں کی بھرتی کی گنجائش ہے جو کہ صوبائی حکومت کی جانب سے نہیں کی گئی۔

متعلقہ عنوان :