بھارتی فوج کی چارواہ سیکٹر پر بلااشتعال فائرنگ، پنجاب رینجرز کی بھرپورجوابی کارروائی،بھارتی بندوقیں خاموش

جمعرات 27 نومبر 2014 12:31

سیالکوٹ(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 27نومبر 2014ء ) بھارتی فوج کی جانب سے ایک مرتبہ پھر چارواہ سیکٹر پر بلااشتعال فائرنگ اور گولہ باری کی گئی جس کے بعد چناب رینجرز نے بھرپور جوابی کارروائی کرکے بھارتی بندوقیں خاموش کرادیں ، فائرنگ سے سرحدی علاقوں میں خوف و ہراس پھیل گیا ، شہری خوف زدہ ہو کر گھروں میں محصور ہو گئے ، فائرنگ سے کسی شہری کے زخمی یا ہلاک ہونے کی اطلاع نہیں ملی۔

(جاری ہے)

جمعرات کو ذرائع کے مطابق بھارتی سیکیورٹی فورسز کی جانب سے چناب رینجرز کی پوسٹوں اور سرحدی دیہات کو نشانہ بنایا گیا جب کہ دشمن فوج نے پاکستانی سرحدی علاقے میں مارٹرگولے بھی فائر کئے۔ بھارتی فوج نے سرحدی دیہات دھمالہ، جروال، چاروا، رڑکی اعواناں اور دیگر دیہات کو نشانہ بنایا ۔فائرنگ سے سرحدی علاقوں کے قریب واقع دیہاتوں میں خوف و ہراس پھیل گیا ۔

شہری خوف زدہ ہو کر گھروں میں محصور ہو گئے ۔فائرنگ سے کسی شہری کے زخمی یا ہلاک ہونے کی اطلاع نہیں ملی۔ چناب رینجرز نے بھرپور جوابی کارروائی کرکے بھارتی بندوقیں خاموش کرادیں ۔ پاکستان نے بھارت کی جانب سے سرحدی علاقوں میں بلا اشتعال فائرنگ پر بھارتی حکومت سے شدید احتجاج کیا ۔

متعلقہ عنوان :