برطانوی عدالت نے شام جاکردہشتگردی کی تربیت لینے والے پاکستانی نژاد بھائیوں کو جیل بھیج دیا

جمعرات 27 نومبر 2014 12:29

برطانوی عدالت نے شام جاکردہشتگردی کی تربیت لینے والے پاکستانی نژاد ..

لندن(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 27نومبر 2014ء ) برطانوی عدالت نے شام جاکردہشتگردی کی تربیت لینے والے پاکستانی نژاد بھائیوں کو جیل بھیج دیا۔حسن اورحمزہ کوستمبرمیں گرفتارکیاگیاتھا۔ایسٹ لندن سے تعلق رکھنے والے دوبھائیوں کوشام جاکر دہشتگردی کی تربیت لینے کے جرم میں جیل بھیج دیا گیا ۔برطانیہ میں ابتک صرف انہی 2 افرادپرفردجرم عائدہوئی ۔

(جاری ہے)

31 برس کاحسن نواز اور اس کا30 برس کاچھوٹابھائی حمزہ نواز اب قریباً4 برس جیل میں گزاریں گے۔دونوں کوپولیس نے ڈاورپورٹ سے گرفتارکیاتھا۔ پولیس اہلکارکے نزدیک یہ اہم مقدمہ ہے اورکئی دیگرکیخلاف کارروائی بھی جاری ہے۔دونوں بھائی شام گئے تھے جہاں انہوں نے دہشتگردی کی تربیت لی اورکارروائیوں میں ملوث ہوکرواپس لوٹے۔برطانیہ نے کہا کہ اسکے500شہری شام اورعراق میں داعش کاساتھ دے رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :