لاہورہائیکورٹ میں وزیراعظم کے دورہ نیویارک کے اخراجات سے متعلق وفاقی حکومت نے جواب جمع کروادیا وزیراعظم کے دورہ پر تین کروڑ سترہ لاکھ روپے خرچ آئے

جمعرات 27 نومبر 2014 12:00

لاہورہائیکورٹ میں وزیراعظم کے دورہ نیویارک کے اخراجات سے متعلق وفاقی ..

لاہور (اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 27نومبر 2014ء) لاہورہائیکورٹ کے روبرو ودفاقی حکومت حکومت کے وکیل نے وزیراعظم کے دوہ نیویارک سے متعلق تحریری جواب جمع کرواتے ہوئے کہاکہ وزیراعظم کے بیرون ملک دوروں کے لیے پارلیمنٹ سے فنڈز منظور کیاگیا ہے اور اسی فنڈز کے تحت وزیراعظم کے دورنیویار ک کے اخراجات پر تین کروڑ سترہ لاکھ روپے خرچ آئے دوران سماعت عدالت نے استفسار کیاکہ عدالت پارلیمنٹ سے منظور شدہ فنڈمیں کیسے مداخلت کرسکتی ہے عدالت کوبتایاگیاکہ درخواست گزار کے وکیل ذاتی وجوہات کی بنیاد پر پیش نہیں ہوئے عدالت نے آئندہ سماعت پر درخواست گزار کے وکیل کو بحث کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے مزید سماعت ایک ہفتے تک ملتوی کردی

متعلقہ عنوان :