لاہورہائیکورٹ نے سیکرٹری فنانس کو بزرگ پنشنرز کو پینشن ادائیگی کے لیے ایک ہفتے تک مہلت دیدی

جمعرات 27 نومبر 2014 12:00

لاہور (اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 27نومبر 2014ء)لاہورہائیکورٹ کے جسٹس سید منصور علی شاہ نے کیس کی سماعت کی۔ عدالت کے روبرو بزرگ پنشنرزنورمحمد سمیت دیگر نے موقف اختیار کیاکہ عدالتی حکم کے باوجودپنشنرز کو ادایئیگی نہیں کی جارہی جو تو ہین عدالت کے مترداف ہے لہذا عدالت سے استدعا ہے کہ سیکرٹری فنانس کے خلاف توہین عدالت کی کاروائی عمل میں لائی جائے دوران سماعت سیکرٹری فنانس کی جانب سے ادائیگی کے لیے مہلت کی استدعا کی جسے عدالت نے منظور کرتے ہوئے ایک ہفتے میں پنشنرز کو ادائیگی کاحکم دیدیا