لاہورہائیکورٹ نے گلوبٹ کی سزا کےخلاف اپیل سماعت سماعت کے لیے منظور کرتے ہوئے پراسکیوٹرجنرل پنجاب کو نوٹس جاری کر دیئے ہیں۔

جمعرات 27 نومبر 2014 11:59

لاہورہائیکورٹ نے گلوبٹ کی سزا کےخلاف اپیل سماعت سماعت کے لیے منظور ..

لاہور (اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 27نومبر 2014ء) لاہورہائیکورٹ کے جسٹس عبدالسمیع خان پر مشتمل دورکنی بینچ کے روبرو گلوبٹ کے وکیل نے موقف اختیار کیاکہ ٹرائل کورٹ نے گلوبٹ کو گاڑیوں کی توڑ پھوڑ کے مقدمہ میں مجموعی طور پر گیارہ سال تین ماہ قید کی سزا سنائی جبکہ گلوبٹ کے خلاف کسی بھی متاثرہ فریق نے شکایت درج نہیں کروائی اس کے باوجود عدالت نے گلوبٹ کو سزا سنادی لہذا عدالت سے استدعاہے کہ گلوبٹ کی اپیل کے فیصلے تک سزا کومعطل کرکے ضمانت پر رہاکیاجائے عدالت نے قراردیاکہ جبکہ گلوبٹ کی اپیل کی سماعت ہورہی تو پھر فوری سزا معطل کرنے سے متعلق درخواست کا کوئی جواز نہیں آپ درخواست واپس لے لیں جس پر گلوبٹ نے درخواست واپس لے لی دو رکنی بینچ نے نے گلوبٹ کی اپیل سماعت کے لیے منظور کرتے ہوئے پراسکیوٹر جنرل پنجاب کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔

(جاری ہے)

متعلقہ عنوان :