پنجاب بار کونسل کے انتخابات کے انتخابی نتائج روکنے کے لئے دائر درخواست ناقابل سماعت قرار دینے کے لئے لاہور ہائیکورٹ میں متفرق پٹیشن دائر کر دی گئی۔

جمعرات 27 نومبر 2014 11:59

لاہور (اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 27نومبر 2014ء) یہ متفرق پٹیشن پنجاب بار کے انتخابات میں ممبر کی سیٹ جیتنے والے آصف چیمہ کی جانب سے دائر کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

درخواست مین موقف اختیار کیا گیا ہے کہ بعض ممبران نے پنجاب بار کے حتمی نتائج کا نوٹیفیکشن روکنے کے حوالے سے عدالت عالیہ سے رجوع کر رکھا ہے اور عدالت نے اس درخواست پر حکم امتناعی بھی جاری کیا گیا ہے۔درخواست میں کہا گیا ہے کہ قوانین کے تحت عدالت عالیہ کو پنجاب بار کونسل کے انتخابات کے حوالے سے دائر درخواست کی سماعت کا اختیار حاصل نہیں ہے لہذاس حوالے سے دائر درخواست کو ناقابل سماعت قرار دیتے ہوئے مسترد کیا جائے