لاہور ہائیکورٹ نے ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی سردار شیر علی گورچانی کی جانب سے محکمہ جنگلات کی آٹھ ہزار ایکڑ اراضی پر قبضے کے خلاف دائر درخواست پر حکومت پنجاب اور دیگر فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔

جمعرات 27 نومبر 2014 11:59

لاہور (اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 27نومبر 2014ء) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس سید منصور علی شاہ نے کیس کی سماعت کی۔درخواست گزار علی رضا نے موقف اختیار کیا کہ دپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی سردار شیر علی گورچانی نے ریونیو افسران کی ملی بھگت سے محکمہ جنگلات کی آٹھ ہزار ایکڑ اراضی پر قبضہ کر رکھا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اعلی عہدے پر فائض ڈپٹی سپیکر اپنے عہدے کا ناجائز استعمال کر کے سرکاری زمین پر قبضے کے ذریعے قومی خزانے کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا رہے ہیں۔انہوں نے عدالت سے قبضہ واگزار کرانے کی استدعا کی۔جس پر عدالت نے حکومت پنجاب اور دیگر فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے دو ہفتوں میں جواب طلب کر لیا۔