تھرپارکر میں اموات کا سلسلہ رک نہ سکا ، 57 روز میں ہلاکتیں 126 ہو گئیں

جمعرات 27 نومبر 2014 11:00

تھرپارکر میں اموات کا سلسلہ رک نہ سکا ، 57 روز میں ہلاکتیں 126 ہو گئیں

تھرپارکر(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔27نومبر 2014ء) تھرپارکر میں بچوں کی اموات کا سلسلہ رک نہیں سکا ، تھرپارکر کے مختلف علاقوں میں آج مزید تین بچے زندگی کی بازی ہار گئے ، 57 روز میں ہلاکتوں کی تعداد 126 پہنچ گئی ، سیکڑوں دیہاتوں میں غذائی قلت برقرار ہے ، متاثرہ علاقوں میں محکمہ صحت کی انتظامیہ نے ٹیمیں مقرر نہیں کی ، متاثرہ لوگ شدید پریشانی سے دوچار ۔

(جاری ہے)

تھرپارکر میں موت کا رقص جاری ہے ، آج چھاچھرو کے گائوں بچوجوتڑ کا ڈیڑھ سالہ ربڈنو اور اسلام کوٹ کے گائوں ہوتی جوتڑ دو روز کا نومولود بچہ لیاقت نہڑی کا جبکہ چھاچھرو کے نجی ہسپتال کورین میں ایک ماہ کی بچی دم توڑ گئی ، تھرپارکر میں غذائی قلت سے ہلاکتوں کی تعداد 57 روز میں 126 تک پہنچ گئی ہے ، چھاچھرو کے دور دراز علاقوں میں غذائی قلت برقرار ہے ۔ محکمہ صحت تھرپارکر نے متاثر ہ علاقوں میں صحت کی بہتری کے لیے کوئی ٹیمیں مقرر نہیں کیں ۔ بیمار بچے آئے روز موت کا شکار بن رہے ہیں ۔