بھارتی فورسز کی چاروا سیکٹر پر فائرنگ، چناب رینجرز کی بھرپور جوابی کارروائی
جمعرات 27 نومبر 2014 10:59
سیالکوٹ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔27نومبر 2014ء) بھارتی فورسز کی چاروا سیکٹر پر بلا اشتعال فائرنگ ، بھاری مشین گنوں اور مارٹر گولوں کا استعمال ، چناب رینجرز نے بھر پور جوابی کارروائی کر کے بھارت کے دانت کھٹے کر دیئے۔ بھارتی جارحیت کا سلسلہ رکنے کا نام ہی نہیں لے رہا ، آج صبح بھی بھارتی فورسز نے بزدلانہ کارروائی کرتے ہوئے ورکنگ باﺅنڈری کی خلاف ورزی کی ۔ بھارتی فورسز نے آج چاروا سیکٹر کے گاﺅں تلسی پور، دھمالہ کو اپنا نشانہ بنایا اور شہری آبادی پر بھاری مشین گنوں اور مارٹر گولوں کا استعمال کرتے ہوئے شدید فائرنگ کی ۔ بھارتی فائرنگ کے جواب میں چناب رینجرز نے بھرپور جوابی کارروائی کر کے بھارت کے دانت کھٹے کر دیئے اور بھارت کو فائرنگ بند کرنے پر مجبور کر دیا ۔
(جاری ہے)
بھارتی جارحیت کے اس سلسلہ کے بعد سرحدی گاﺅں میں کافی خوف و ہراس پایا جاتا ہے ۔
ابھی تک کسی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ۔ سیالکوٹ میں ورکنگ باﺅنڈری پر بھارتی فائرنگ سے ماہ اکتوبر میں صرف 11 شہری شہید ہو چکے ہیں جبکہ 38 افراد زخمی ہوئے ہیں جن میں 3رینجرز اہلکار بھی شامل ہیں ۔ ڈی جی رینجرز کا یہ بھی کہنا تھا کہ بھارتی فورسز نے 33بار سرحد کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ورکنگ باﺅنڈری پر نہتے شہریوں کو نشانہ بنایا جس میں معصوم بچے اور خواتین بھی شامل ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ جانی نقصان کے علاوہ مالی نقصان بھی ہوا جس میں لوگوں کے گھر تباہ ہونے کے ساتھ سینکڑوں مویشی بھی ہلاک ہو چکے ہیں۔مزید اہم خبریں
-
اصولی جدوجہد سے ہرگز دستبردار نہیں ہوں گے، عمران خان
-
اسلام آباد میں ضلعی انتظامیہ کا نان روٹی کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن 6 مئی تک معطل
-
وزارت اعلیٰ کی کرسی آسان نہیں تھی‘ آگ کے دریا سے گزر کر یہاں پہنچنا پڑا، مریم نواز
-
حکومت اپوزیشن مذاکرات، پبلک اکاؤنٹس و دیگر کمیٹیوں کی تشکیل کا فارمولا طے پانے کا امکان
-
ہم اربوں ڈالر یوکرین اور روس کے کسانوں کو تو دے دیتے ہیں تاہم چند ہزار اپنے کسانوں کو نہیں دے رہے
-
ہم نئی جماعت نہیں لا رہے،بس ملک کو ایک نئی سوچ کی ضرورت ہے
-
وہ ڈاکو جنہوں نے گندم امپورٹ کی، جو کسان کے گلے پر چھری پھیر رہے ہیں انہیں اسلام آباد میں الٹا لٹکائیں
-
اگر انتخابی نظام اور نئے الیکشن کی بات ہوتی ہے توسب بات کریں گے
-
SECP ایس ا ی سی پی کا انشورنس سیکٹر میں IFRS 17 لاگو کرنے پر زور
-
میں اگر پروآرمی یا پروانسٹیٹیوٹ ہوں تو میں بالکل پرو آرمی ہوں
-
وزیراعظم شہبازشریف سے چیئرمین بزنس مین گروپ محمد زبیر موتی والا کی سربراہی میں کراچی چیمبر کے وفد کی ملاقات، پاکستان میں کاروباری برادری کو درپیش مختلف مسائل کے حوالے سے بریفنگ
-
آصف علی زرداری سے آسٹریلیا کے ہائی کمشنر نیل ہاکنز کی ملاقات
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.