کوئٹہ،کچلاک میں حساس ادارے کی گاڑی اور ٹرک میں تصادم ، کرنل جاں بحق ، میجر شدید زخمی

بدھ 26 نومبر 2014 23:33

کوئٹہ،کچلاک میں حساس ادارے کی گاڑی اور ٹرک میں تصادم ، کرنل جاں بحق ..

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 26نومبر 2014ء) کوئٹہ کے نواحی علاقے کچلاک میں حساس ادارے کی گاڑی اور ٹرک میں تصادم کے نتیجے میں کرنل جاں بحق جبکہ میجر شدید زخمی ہوگیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق کوئٹہ کے علاقے کچلاک میں کوئٹہ چمن شاہراہ پر حساس ادارے کی گاڑی اور ٹرک میں تصادم ہوا جس کے نتیجے میں ایف سی کے کرنل شکیل احمد موقع پر جاں بحق جبکہ میجر ناصرسلطان شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر سی ایم ایچ منتقل کردیا گیا ۔ مزید تفتیش کی جارہی ہے ۔