Live Updates

عمران خان دھماکہ خیز انکشافات میں حکمرانوں کی دھاندلی کو بے نقاب کر ینگے ‘30نومبرسے پہلے حکو مت سے کسی قسم کے مذاکرات کا سوال ہی پیدا نہیں ہو تا جو بھی احتجاجی جلسے کے بعد ہی ہوگا‘گر فتاریوں اور جیلوں سے حکمران خوفزدہ نہیں کرسکتے مگر ”بہتر “ہو گا کہ حکمران ہمارے کارکنوں کو ہر اساں کر نا چھوڑدیں ورنہ نتائج کے ذمہ دار بھی خود ہی ہونگے ‘دھاندلی سے قائم ہونیوالی (ن) لیگ کی حکو مت کسی صورت اپنی آئینی مدت پوری نہیں کر سکتی،

تحر یک انصاف کے وائس چےئر مین شاہ محمود قر یشی کی لاہور میں میڈیا سے گفتگو

بدھ 26 نومبر 2014 23:31

لاہور(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 26نومبر 2014ء) تحر یک انصاف کے وائس چےئر مین شاہ محمود قر یشی نے کہاہے کہ عمران خان (کل) دھماکہ خیز انکشافات میں حکمرانوں کی دھاندلی کو بے نقاب کر ینگے ‘30نومبرسے پہلے حکو مت سے کسی قسم کے مذاکرات کا سوال ہی پیدا نہیں ہو تا جو بھی احتجاجی جلسے کے بعد ہی ہوگا‘گر فتاریوں اور جیلوں سے حکمران خوفزدہ نہیں کرسکتے مگر ”بہتر “ہو گا کہ حکمران ہمارے کارکنوں کو ہر اساں کر نا چھوڑدیں ورنہ نتائج کے ذمہ دار بھی خود ہی ہونگے ‘دھاندلی سے قائم ہونیوالی (ن) لیگ کی حکو مت کسی صورت اپنی آئینی مدت پوری نہیں کر سکتی ۔

بدھ کے روز لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قر یشی نے کہا کہ (ن)لیگ کی وفاقی اور صوبائی حکو مت تحر یک انصاف کے30نومبر کے احتجاج سے خوفزدہ ہے جس کی وجہ سے تحر یک انصاف کے کارکنوں کو ہر اساں کیا جا رہا ہے لیکن تحر یک انصاف حکمرانوں کے ان اوچھے ہتھکنڈوں سے خوفزدہ ہونیوالی نہیں ان کا ہر سطح پر ڈٹ کر مقابلہ کیا جا ئیگا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ عمران خان جمعہ کے روز عام انتخابات میں ہونیوالی دھاندلی کے متعلق انتہائی اہم انکشافات کر یں اور حکمرانوں کے ساتھ ساتھ اس دھاندلی میں ملوث دیگر لوگوں کو بے قوم کے سامنے بے نقاب کیا جا ئیگا اور (ن) لیگ کی حکو مت کو ہر صورت گھر جانا ہو گا ۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :