Live Updates

تحریک انصاف کو تیس نومبر کے جلسے کیلئے ریڈ لائن واضح کردی ہے اگر وہ اسے کراس کریں گے تو قانون حرکت میں آجائے گا‘ انہیں کسی صورت بھی ریڈ زون میں داخل نہیں ہونے دیں گے،

مسلم لیگ (ن) کی مرکزی راہنماء‘ قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات ماروی میمن کی صحافیوں سے گفتگو

بدھ 26 نومبر 2014 23:31

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 26نومبر 2014ء) مسلم لیگ (ن) کی مرکزی راہنماء‘ قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات ماروی میمن نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کو تیس نومبر کے جلسے کیلئے ریڈ لائن واضح کردی ہے اگر وہ اسے کراس کریں گے تو قانون حرکت میں آجائے گا‘ انہیں کسی صورت بھی ریڈ زون میں داخل نہیں ہونے دیں گے۔

(جاری ہے)

بدھ کو پارلیمٹ ہاؤس کے باہر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان بڑی بڑی باتیں کرتے ہیں جو ہوا میں اڑ جاتی ہیں۔

ان کے جلسے کیلئے ریڈ لائن واضح کردی گئی ہے۔ عمران خان بتائیں کہ ریڈ زون میں کونسا خزانہ چھپا ہوا ہے جو وہ نکالنا چاہتے ہیں اصل میں ریڈ زون میں وفاقی حکومت ہے وہ اسے گرانا اور مفلوج کرنا چاہتے ہیں لیکن ایسا ہرگز نہیں ہوگا۔ اگر انہوں نے ریڈ لائن کراس کرنے اور ریڈ زون میں داخل ہونے کی کوشش کی تو قانون حرکت میں آجائے گا۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات