سپیکر قومی اسمبلی کا ایوان کی کارروائی چلانے کیلئے چھ رکنی پینل آف چیئرز کا اعلان

بدھ 26 نومبر 2014 23:26

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 26نومبر 2014ء) سپیکر قومی اسمبلی نے اجلاس کے آغاز پر چھ رکنی پینل آف چیئرز کا اعلان کردیا۔ پینل کے ارکان سپیکر اور ڈپٹی سپیکر کی عدم موجودگی میں 16 ویں سیشن کی کارروائی کی صدارت کریں گے۔

(جاری ہے)

ارکان کے ناموں کا اعلان سپیکر ایاز صادق نے بدھ کو تلاوت کلام پاک سے اجلاس کے آغاز کے بعد کیا۔ پینل آف چیئر میں (ن) لیگ کے پرویز ملک‘ طارق فضل چوہدری‘ بشیر ورک‘ پی پی کے سید نوید قمر‘ ایم کیو ایم کے اقبال احمد علی اور جے یو آئی کی نعیمہ کشور کے نام شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :