ماڑی پور پولیس کی کاروائی ،12ملزمان گرفتار اسلحہ منشیات اور ڈیزل سے بھرا ٹینکر برآمد

بدھ 26 نومبر 2014 23:24

کراچی(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 26نومبر 2014ء) ماڑی پور میں پولیس کی کاروائی ،ایرانی اسمگل شدہ ڈیزل سے بھرا ٹینکر پکڑا گیا قاتل کرمنلز سمیت 12ملزمان گرفتار اسلحہ منشیات برآمد تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او ماڑی پور انسپکٹر اعجاز مغل نے بروقت کاروائی کر کے اسمگل کیا گیا ایرانی ڈیزل سے بھرا ٹینکر پکڑ کر ایک ملزم دیدار کو گرفتار کر لیا ٹینکر میں 4000ہزار لیٹر سے زائد ایرانی ڈیزل بھرا ہوا تھا علاوہ ازیں ماڑی پور ہاکس بے روڈ پر الگ الگ پولیس مقابلوں کے دوران ڈکیت گینگ کے 3ملزمان عبدالزاق عرف بابا ،عارف عرف خان اور عبدالکریم کو گرفتار کر کے 3پستول 3میگزین 14کارتوس لوٹا ہوا مال برآمد کر لیا جبکہ قتل کے مقدمہ میں مطلوب ملزم ارسلان کو گرفتار کر کے اسلحہ برآمد کر لیا مزید براں سرکاری زمین پر قبضہ کرنے میں ملوث لینڈ مافیا کے 5ملزم فضل ،اللہ بچایو، نبت خان عدنان اور سرتاج کوگرفتار کر لیا علاوہ ازین منشیات کے مقدمے میں 2ملزمان عبدالکریم بلوچ ،ظفر اقبال کو گرفتار کر کے چرس کی راڈیں برآمد کر لیں ۔

متعلقہ عنوان :