حکومت سندھ کا سندھ ہاوٴس اسلام آباد کی مرمت وتزین وآرائش منصوبہ تیار

بدھ 26 نومبر 2014 23:24

کراچی(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 26نومبر 2014ء) حکومت سندھ نے سندھ ہاوٴس اسلام آباد کی مرمت وتزین وآرائش اور بحالی کے لیے 363.100 ملین روپے کی لاگت سے ایک ترقیاتی اسکیم کی منصوبہ بندی کی ہے جس میں وزیر اعلیٰ سندھ اور گورنر سندھ کے لیے الگ الگ اینیکسیزبھی شامل ہیں، اس ترقیاتی اسکیم کے ذریعے اسلام آباد میں سندھ ہاوٴس کی اندرونی وبیرونی عمارت کو خوبصورت بناکر تعمیرات کا ایک شاہکار نمونہ بنایا جائیگا، اس مجموزہ ترقیاتی اسکیم کا بدھ کے روز وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ کی زیر صدارت محکمہ ورکس اینڈ سروسز کے ایک اجلاس میں جائزہ لیا گیا، اجلاس میں صوبائی وزیر ورکس اینڈ سروسز میرہزار خان بجارانی، صوبائی سیکریٹری ورکس اینڈ سروسز قاضی شاہد پرویز، سپرٹنڈنٹ انجینئرزاہد علی شاہ دیگر افسران نے شرکت کی، اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ سندھ سیدقائم علی شاہ نے افسران کو ہدایت دی کے دفتری کاغذی کارروائی جلد سے جلد مکمل کرکے اور جنوری 2015 ء تک مختلف مرحلوں میں ترقیاتی اسکیم پر کام کا آغاز کیا جائے، انہوں نے افسران کو آئندہ مالی سال کے اختتام تک مطلوبہ فنڈز سے متعلق سمری پیش کرنے کی ہدایت دی اور انہیں یہ فنڈز جاری کرنے کی یقین دہانی کرائی، انہوں افسران کو ترقیاتی کام کی نگرانی کے لیے مقامی انجینئرمقرر کرنے کے بھی احکامات دئیے، وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا کہ وہ سرکاری کاموں کے سلسلے میں اسلام آباد جانے والے صوبائی وزراء اور حکومت سندھ کے افسران کو بہتر سہولیات اور سازگار ماحول فراہم کرنا چاہتے ہیں تاکہ وہ اپنے فرائض اچھے طریقے سے انجام دے سکیں، وزیر اعلیٰ سندھ نے متعلقہ افسران کو وزیر اعلیٰ ہاوٴس کی حدود میں ایک علیحدہ وزیر اعلیٰ سیکریٹریٹ کی تعمیر کے لیے بھی ایک اسکیم تجویز کرنے کی ہدایت دی اور کہا کہ یہ اسکیم اس طرح بنائی جائے کہ وزیر اعلیٰ ہاوٴس اور سیکریٹریٹ ایک دوسرے سے علیحدہ علیحدہ ہوں، اس موقع پر صوبائی وزیر ورکس اینڈ سروسز میرہزار خان بجارانی نے اجلاس میں بتایا گیا کہ وہ سندھ ہاوٴس اسلام آباد کی عمارت کی خوبصورتی کے لیے چند دیگر آپشن اور ڈیزائن بھی طلب کرینگے انہوں نے کہا کہ اس اسکیم کے لیے اس سال کے بجٹ میں رکھی گئی 7 ملین روپے کی رقم کافی نہیں ہے اس لیے اس میں اضافہ کیا جائے صوبائی سیکریٹری ورکس اینڈ سروسز نے اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ وہ پرامید ہیں کہ یہ عمارت نہانت خوبصورت اور اندرونی اور بیرونی تزین آرائش کے حوالے سے تعمیرات کا ایک بہترین نمونہ ہوگی، ایس ای بلڈنگس سید زائد علی شاہ اجلاس کو مجوزہ اسکیم کے بارے میں ملٹی میڈیا پروجیکٹر کے ذریعے پریرینٹیشن دی، انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ ہاوٴس اور سندھ گورنر اینکسیز کی مرمت اور ترئین وآرائش کو شامل کرنے کے بعد اب اس منصوبے کی لاگت 363,100 ملین روپے تک پہنچ گئی ہے، انہوں نے کہا کہ مالی سال 2014-15 ء میں اس اسکیم کے لیے 7.262 ملین روپے مختص کیے گئے ہیں اور اس اسکیم کی PC-1 پہلے ہے محکمہ منصوبہ بندی وترقیات کو پیش کردی گئی ہے تاکہ اس کو تکنیکی کمیٹی اور پی ڈی ڈبلیو پی (PDWP)سے منظور کرایا جائے�

(جاری ہے)

متعلقہ عنوان :