تخت بھائی،سوزوکی اور ٹریکٹر نے ایک دوسرے سے آگے نکلنے کی کوشش میں موٹرسائیکل کو ٹکر ماردی‘ بچی جاں بحق‘ دو افراد شدید زخمی‘ زخمی ہسپتال منتقل ، دونوں ڈرائیور گرفتار

بدھ 26 نومبر 2014 23:14

تخت بھائی(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 26نومبر 2014ء) تخت بھائی میں سوزوکی اور ٹریکٹر نے ایک دوسرے سے آگے نکلنے کی کوشش میں موٹرسائیکل کو ٹکر ماردی‘ ایک بچی جاں بحق‘ دو افراد شدید زخمی‘ زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا‘ دونوں ڈرائیور گرفتار۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق تخت بھائی میں تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال کے سامنے سوزوکی گاڑی جسے ڈرائیور وحید گل اور ٹریکٹر جسے احسان الحق چلا رہا تھا‘ نے ایک دوسرے سے آگے نکلنے کی کوشش میں موٹرسائیکل کو ٹکر ماردی جس کے نتیجے میں موٹرسائیکل پر سوار پندرہ سالہ آمنہ جاں بحق جبکہ امامہ شدید زخمی ہوگئی جسے ریسکیو 1122 نے بے ہوشی کے عالم میں فوری طور پر مردان میڈیکل کمپلیکس منتقل کردیا۔

پولیس تھانہ تخت بھائی نے زخمی کے بیٹے سجاد احمد کی رپورٹ پر مقدمہ درج کرکے دونوں ڈرائیوروں کو گرفتار کرلیا۔

متعلقہ عنوان :