30نومبر کواگر احتجاج آئین اور قانون کے دائرے میں رہتا ہے تو اجازت ہوگی ،سید زعیم حسین قادری

بدھ 26 نومبر 2014 23:14

لاہور(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 26نومبر 2014ء) پنجاب اسمبلی کے رکن سید زعیم حسین قادری نے کہا ہے کہ 30نومبر کواگر احتجاج آئین اور قانون کے دائرے میں رہتا ہے تو اجازت ہوگی ، تحریک انصاف کے سوا کوئی سیاسی جماعت جلاؤگھیراؤ کی بات نہیں کرتی اور نہ ہی پارلیمان کو اور ڈاکوؤں اور چوروں کی آماجگاہ قرار دیتی ہے - سیدزعیم حسین قادری نے کہا کہ عمران خان 2002کے الیکشن میں دھاندلی کا رونانہیں روتے صرف 2013کے انتخابات کے بارے میں واویلا کرتے رہتے ہیں اگر ثبوت ہے تو الیکشن کمیشن کو پیش کیوں نہیں کرتے -انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) عوام کی حقیقی نمائندہ جماعت ہے جو جلاؤگھیراؤ جیسے منفی ہتھکنڈوں کی بجائے عوام کی خدمت کے عزم پر یقین رکھتی ہے -نواز شریف شرافت کی سیاست کے علمبردار ہیں اور وہ عوامی مسائل کے حل کے وعدے پورے کرکے دکھائیں گے-

متعلقہ عنوان :