لاہور ،سنی تحریک کے علماء کے ایک وفد کی نائب امیر جماعت اسلامی حافظ محمد ادریس سے ملاقات

بدھ 26 نومبر 2014 23:14

لاہور (اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 26نومبر 2014ء) سنی تحریک کے علما کے ایک وفد نے جماعت اسلامی کے مرکز منصورہ میں نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ محمد ادریس سے ملاقات کی ۔ اجتماع عام میں الیکٹرک سٹی سپلائی کے ذمہ داراور رکن جماعت اسلامی عبدالرؤف جرال بھی وفد کے ہمراہ تھے ۔

(جاری ہے)

علمائے کرام نے کامیاب اجتماع عام پر جماعت کے مرکزی ذمہ داران کو مبارکباد پیش کی اور امیر جماعت اسلامی سراج الحق کے خطابات کی بہت تحسین کی جو پوری امت کو متحد کرنے کا عزم کر کے میدان میں نکلے ہیں ۔

حافظ محمد ادریس نے وفد کا شکریہ ادا کیا اور کہاکہ تمام مخلص پاکستانی اور مسلمان بھائیوں کی دعائیں ہمارے ساتھ تھیں جس کی وجہ سے اللہ نے اجتماع کو شاندار کامیابی سے ہمکنار کیا ۔ اس موقع پر حافظ محمد ادریس نے ادارہ معارف اسلامی کی دینی کتب کے سیٹ بھی وفد کے ارکان کی خدمت میں پیش کیے ۔ مولانا ساجد الرحمن اور مولانا منعم سعید نے جماعت کی کاوشوں کو سراہا اور اسلامی انقلاب کے لیے اپنے تعاون کا یقین دلایا ۔

متعلقہ عنوان :