سارک کانفرنس،پاک بھارت وزراء اعظم کے درمیان واضح دوریاں ،

ایک دوسرے کی جانب آنکھ اٹھاکر بھی نہیں دیکھا

بدھ 26 نومبر 2014 23:07

کٹھمنڈو(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 26نومبر 2014ء) نیپال کے دارالحکومت کٹھمنڈومیں منعقدہ سارک سربراہی کانفرنس کے موقع پرپاک بھارت وزراء اعظم کے درمیان دوریاں ،ایک دوسرے کی جانب مڑکربھی نہیں دیکھا،تین گھنٹوں تک جاری رہنے والی کانفرنس کے دوران دونوں وزراء اعظم کے درمیان صرف دوکرسیوں کی دوری تھی لیکن دلوں کی دوریاں اتنی زیادہ تھیں کہ ایک دوسرے سے گفتگوتودرکنارآنکھ اٹھاکردیکھنابھی نہیں دیکھا۔

(جاری ہے)

وزیراعظم نوازشریف کاجب خطاب کیلئے نام پکاراگیاتوتمام شرکاء نے تالیاں بجائیں لیکن نریندرمودی نے سنی آن سنی کرتے ہوئے اخبارپڑھناشروع کردیا۔میاں نوازشریف جوبھارتی وزیراعظم کی حلف برداری کی تقریب میں پرجوش اندازمیں مبارکباددینے کے علاوہ ان کی والدہ کیلئے ساڑھی کاتحفہ بھی لیکرگئے تھے ،لیکن سارک کانفرنس سے خطاب کے لئے ڈائس پرجاتے اورآتے ہوئے مودی کودیکھناتک نہیں اوران کے آگے سے گزرگئے ،جبکہ نریندرمودی نوازشریف کے خطاب کے دوران مسلسل اخبارپڑھتے رہے ۔اس سے قبل بھی جب نریندرمودی کانفرنس حال میں داخل ہوئے تومیاں نوازشریف نے انہیں اس وقت بھی مکمل نظراندازکیا۔

متعلقہ عنوان :