لاہور ہائی کورٹ کے بالمقابل ”جرمن کزن“ کے فرنچائز ”بگ مینزپیزااینڈ برگر“ کا افتتاح ہوگیا،

بیرون ملک پاکستانیوں کی سرمایہ کاری کوہرطرح کا تحفظ فراہم کیا جائے گا، رانا مشہود احمد خاں کی یقین دہانی

بدھ 26 نومبر 2014 22:42

لاہور(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 26نومبر 2014ء ) وزیرتعلیم و سیاحت پنجاب رانا مشہود احمد خاں نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب مینوفیکچرنگ سیکٹر اورسروسز سیکٹر دونوں میں بیرون ملک پاکستانیوں کوسرمایہ کاری کے لئے مثالی نوعیت کی مراعات دینے کی پالیسی پر گامزن ہے اورہم اپنے بیرون ملک مقیم بھائیوں کو یقین دلاتے ہیں کہ ان کی جانب سے کی گئی سرمایہ کاری کوہرطرح کا تحفظ فراہم کیا جائے گا۔

لاہور ہائی کورٹ کے بالمقابل مال روڈ پر جرمنی کی مشہور فوڈ چین ”جرمن کزن“ کے فرنچائز ”بگ مینزپیزااینڈ برگرکارنر“ کی افتتاحی تقریب کے موقع پر صوبائی وزیر سیاحت نے ہوٹلنگ کے شعبے میں لاہوریوں کو یورپی ممالک میں مقبولیت رکھنے والے ذائقوں سے آشنا کرانے پر بگ مینزپیزا اینڈ برگرکارنرکے منتظمین کی کاوش کو سراہا اور کہا کہ ہم انہیں لاہور میں خوش آمدید کہتے ہیں۔

(جاری ہے)

چیئرمین اوورسیز پاکستانیزپروٹیکشن فورم شاہد بٹ نے اس موقع پر لاہور میں یورپی فوڈ چینز کے قیام کو پاکستان میں امن عامہ میں بہتری کی علامت قرار دیا اور اس عزم کا اظہار کیا کہ اس کاوش سے اپنے وطن میں سرمایہ کاری کرنے والوں کی حوصلہ افزائی ہوگی۔افتتاحی تقریب میں ڈائریکٹر جنرل پی ایچ اے محمد شکیل نے بتایا کہ جرمن کزن کو بگ مینز کارنر کے قیام کے لئے ایل ڈی اے نے لیز پر لاہور ہائی کورٹ کے بالمقابل واقع ٹرائی اینگل میں لاہور کے مصروف ترین کاروباری علاقے میں جگہ فراہم کی ہے جو لاہورمیں ایک نئی کشش ثابت ہوگی۔تقریب میں لاہورکے مختلف علاقوں کے عمائدین اور پی پی 149سے تعلق رکھنے والے مسلم لیگی کارکنوں اور معروف کاروباری حضرات نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :